ظفروال:بھارتی ساختہ 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد

ظفروال:بھارتی ساختہ 14 پونڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد

نارووال (این این آئی)ظفروال کے گاؤں دیولی سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ تحصیل ظفروال کے نواحی گاں دیولی میں گزشتہ شب 14 پونڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن ایم فائیو برآمد ہوئی جسے محکمہ سول ڈیفنس نارووال کےبم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی تحویل میں لے کرناکارہ بنادیا۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر نارووال فرحانہ عزیز نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں