کراچی :وکلا کی گاڑیوں کا ای چالان،ٹریفک پولیس سے سلسلہ روکنے کی درخواست
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ کے اطراف وکلا کی گاڑیوں کو جاری کیے جانے والے ای چالانز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے فوری طور پر سلسلہ روکنے کیدرخواست کی ہے ۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد غلام رحمن کورائی نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو مراسلہ بھیجا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں وکلا سٹی کورٹ میں پیش ہو کر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، تاہم سی پی ایل سی پارکنگ ایریا میں جگہ انتہائی محدود ہے ، وکلا اور مقدمات کے فریقین کی بڑی تعداد کے لیے یہ جگہ ناکافی ہے ۔