ملک کیخلاف بولنے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئے :علیم خان

ملک کیخلاف بولنے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئے :علیم خان

ہم حکومت میں رہیں نہ رہیں، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں پنجاب ہی نہیں چاروں صوبوں کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے ، کنونشن سے خطاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم 10 مئی کے دن بھارت کا حملہ اور پاک فوج کا شاندار جواب قوم نہیں بھولی ، انہوں نے عوام سے وعدہ لیا کہ وہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے وا لوں کو کبھی ووٹ نہیں دینگے ، انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ملک کے خلاف بولنے والوں کی زبانیں کھینچ لینی چاہئے ،ہم حکومت میں رہیں نہ رہیں، افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں، اپنی عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کرنا آسان کام نہیں، سوشل میڈیا پر بکواس کرنے والے اپنے بچوں کو بارڈر پر بھیجیں ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ آج ہر پاکستانی سر اٹھا کر چل سکتا ہے ،اللہ تعالٰی کے کرم سے ہمارے سینے پاک فوج نے چوڑے کئے ،فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے نئے صوبوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو 4 حصوں میں تقسیم کرکے مغربی پنجاب کا ہیڈکوارٹر فیصل آباد ہونا چا ہئے اورصرف پنجاب ہی نہیں چاروں صوبوں کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے ،وفاقی وزیر نے فیصل آباد کے عوام کے لئے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد کی 2 رویہ شاہراہ کو 3 رویہ کرنے اور فیصل آباد گٹ والاسے لاہور تک کی شاہراہ کی تعمیر کا اعلان کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں