خیبرپختونخوامحکمہ تعلیم کی تمام سرکاری خط و کتابت کیلئے ڈیجیٹل سسٹم لازمی قرار
پشاور(این این آئی)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اہم اعلامیے میں بتایا گیاہے۔
کہ محکمے کے نوٹیفکیشن مورخہ 28 اکتوبر 2025 کے تسلسل میں معزز صوبائی وزیرِ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ بروز پیر، 8 دسمبر 2025سے محکمہ کی تمام سرکاری مراسلت اور دفتری امور صرف \'\'خیبر پختونخوا ڈیجیٹل ورک اسپیس (KP-DWS)\'\' کے ذریعے ہی انجام دیئے جائیں گے ۔ اس میں ای ریسیونگ و اجرا، ای نوٹ شیٹ اور سرکاری خطوط کی ترسیل شامل ہوگی۔