لسانی لہجوں پر کسی نئے صوبے کی بنیاد قبول نہیں :ایمل ولی

 لسانی لہجوں پر کسی نئے صوبے  کی بنیاد قبول نہیں :ایمل ولی

پشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث کے حوالے سے پھر کہا ہے کہ۔۔۔

 نئے صوبوں کی تشکیل سیاسی مصلحتوں اور انتخابی انجینئرنگ کے ذریعے نہیں بلکہ قوموں کی تاریخی شناخت، جغرافیہ، لسانی و تہذیبی بنیادوں اور عوام کی حقیقی خواہشات کے مطابق ہونی چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئے صوبے کی بنیاد مصنوعی انتظامی تقسیم یا لسانی لہجوں پر رکھنے کی ہر کوشش کو اے این پی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے ،ہمارا دیرینہ مطالبہ متحد پشتون صوبے کا قیام ہے جو تمام مربوط پشتون اکثریتی خطوں پر مشتمل ہو، پشتون علاقوں کو کسی بھی غیر فطری تقسیم کے ذریعے الگ کرنا، وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں