کچی آبادی بری امام میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم

کچی آبادی بری امام میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم

بغیر نوٹس گھروں کو گرایاجارہا، آپریشن بلا جواز،وکیل،سی ڈی اے سے جواب طلب ضمانت منظور،یوٹیوبر رجب ، ٹک ٹاکر ندیم کو آج اسلام آبادہائیکورٹ پیش ہونے کاحکم

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے وفاقی دارالحکومت میں کچی آبادی مسلم کالونی اسلام آباد میں سی ڈی اے آپریشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا،گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ کچی آبادی بری امام کا علاقہ ہے جو 1960 سے قائم ہے ،کچی آبادیوں سے متعلق سپریم کورٹ نے میکنزم بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے ،سی ڈی اے بغیر نوٹس کے گھروں کو منہدم کر رہا ، آپریشن بلا جواز ہے ،عدالت نے آپریشن روکنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی۔علاوہ ا زیں فاضل عدالت نے بیرون ملک موجود ملزموں کے خلاف گیملنگ ایپ، سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے آج عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا،گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ایک روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر کو اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں