ایرانی ہم منصب سے رابطہ

ایرانی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما ئوں نے گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر متواتر اعلی ٰسطح کے تبادلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ہونے والے امن اور اعتماد کے بین الاقوامی فورم میں شرکت کے منتظر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں