آج لاہور آمد کا امکان
لاہور (سپیشل رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج لاہور آمد متوقع ہے، آصف علی ز رداری پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کے گھر ڈی ایچ اے جائیں گے اور۔۔۔
ثمینہ گھرکی کے بیٹے عدنان کی 24 دسمبر کی طے شادی کی ایڈوانس مبارکباد بھی پیش کرینگے ،آصف زرداری ثمینہ گھرکی کے گھر سے بلاول ہاؤس چلے جائیں گے ،آصف علی زرداری کا لاہور میں دو روز تک قیام کا امکان ہے ، واضح رہے بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔