16افسروں کے تقرر و تبادلے ،تصور اقبال ڈی پی او وہاڑی تعینات
غلام صغیر کو ہٹا دیا گیا ، محبوب عالم ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات انجم زہرہ ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،احمد سلیم اے ڈی سی جی اوکاڑہ ہونگے
لاہور(اپنے نامہ نگارسے ،دی رپورٹر،کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے 15افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال کوتبدیل کرکے انہیں ڈی پی او وہاڑی تعینات کر دیا ہے ، تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ادھر پنجاب کونسل آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام صغیر شاہد کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیاجبکہ ان کی جگہ محمد محبوب عالم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ محمد نواز گوندل کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ، انجم زہرہ کو ایڈیشنل ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ، عمر اویس کو ڈپٹی سیکرٹری عملدرآمد ٹو چیف سیکرٹری پنجاب ، سید منور عباس ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ،خضر حیات کو ڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ،حسن نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پی ایچ ای تعینات کردیاگیا جبکہ علیزہ ریحان کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پورعمران ممتاز کو بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا۔علاوہ ازیں احمد سلیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اوکاڑہ تعینات کر دیئے گئے ،ظہور حسین کا اے ڈی سی جنرل بہاولنگر سے اے ڈی سی ریونیو راجن پور تبادلہ کرکے ان سے اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ بہاولنگر کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ۔ گریڈ اٹھارہ کی افسر قدسیہ ناز سے ڈی جی خان ہارٹیکلچر اتھارٹی کی ڈی جی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیاہے۔