سوار محمد حسین شہید کے 54 ویں یومِ شہادت پر مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

 سوار محمد حسین شہید کے 54 ویں یومِ  شہادت پر مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے نشانِ حیدر کے حامل سپوت سوار محمد حسین شہید کے 54 ویں یومِ شہادت پر گہرے احترام اور فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مسلح افواج نے اس موقع پر 1971 کی جنگ کے دوران ظفر وال شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہید نے دشمن ٹینک رجمنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے ریکوئلس رائفلز کے عملے کی رہنمائی کی اور کئی دشمن ٹینک تباہ کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اسی جرات مندانہ کارروائی کے دوران وہ دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین شہید کی قربانی قومی عزم، حب الوطنی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی غیر متزلزل وابستگی کی روشن علامت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں