صحافی مطیع اللہ جان کیس ، بریت درخواست پر دلائل نہ ہوسکے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت سینئر صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات و اسلحہ چھیننے کا کیس میں بریت درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران مطیع اللہ جان کی جانب سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی، جبکہ وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث بریت درخواست پر دلائل بھی نہ ہوسکے ، عدالت نے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔