ریلوے نے آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا : حنیف عباسی
گزشتہ 15دن سے ریلوے روزانہ 300ملین روپے کی آمدن حاصل کر رہا
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ریلوے میں کی جانے والی اصلاحات کے نتیجے میں ادارے کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ،ریلوے کی روزانہ آمدن 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، گزشتہ 15 دن سے پاکستان ریلوے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدن حاصل کر رہا ہے ، جو پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑنے کے مترادف ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا اصلاحاتی عمل خصوصاً مسافر اور فریٹ سیکٹر میں بہتری کی وجہ سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ، ریلوے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا، 31 دسمبر 2026 تک مقررہ تمام ٹارگٹس کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی ۔