پا کستان ، تاجکستان کا زرعی و غذائی تحفظ میں مزید تعاون کا عزم

پا کستان ، تاجکستان کا زرعی و غذائی تحفظ میں مزید تعاون کا عزم

رانا تنویر سے تاجک سفیر کی ملاقات ، 1لاکھ ٹن گوشت درآمد کرنے کی خواہش

  اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں تعینات تاجکستان کے سفیر ہز ایکسی لینسی یوسف شریف زادہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی و غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا ، وفاقی وزیر نے کہا پاکستان اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات، لائیو سٹاک اور ویلیو ایڈڈ فوڈ آئٹمز کی برآمد میں بڑی صلاحیت رکھتا ہے اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تجارت میں اضافے سے دونوں ممالک کے فوڈ سسٹمز اور علاقائی معاشی روابط کو تقویت ملے گی۔ سفیر یوسف شریف زادہ نے پاکستان سے زرعی درآمدات میں اضافے ، خصوصاً گوشت کی بڑے پیمانے پر خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان سے ایک لاکھ (100,000) ٹن گوشت خریدنے کی خواہش ظاہر کی، فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ بڑے پیمانے پر گوشت کی برآمد کے آغاز کے لیے جلد ایک باضابطہ معاہدہ طے کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں