خدام الحجاج کے اشتہارات جعلی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
لاہو ر(نیوزرپورٹر،اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے خدام الحجاج کے اشتہارات کو جعلی قرار دیا ہے۔
جمعرات کو ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض عاقبت نا اندیش افراد خدام الحجاج کے نام سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر اشتہارات شائع کر رہے ہیں، عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ پشاور کے ایک اخبار میں 8 دسمبر 2025 کو خادمین حج کا اشتہار ایک جعلی کمپنی کا ہے ، اس میں درج بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا رجسٹریشن نمبر اور دیگر کوائف غلط ہیں۔