منظم جرائم ملک کی بدنامی کاباعث ،جسٹس میاں گل حسن

 منظم جرائم ملک کی بدنامی کاباعث ،جسٹس میاں گل حسن

نمٹنے کیلئے مضبوط اداروں کی ضرورت ہے ،اضافی عدالتوں کاقیام بھی ناگزیر تفتیشی افسران کی محدود صلاحیت اور فنڈز کی کمی پر تشویش ،کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے منظم جرائم کو ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور مضبوط اداروں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں منظم جرائم کے خلاف قومی حکمت عملی کی تیاری کے حوالے سے یو این او ڈی سی کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں نیب، اینٹی منی لانڈرنگ، نیشنل پولیس بیورو اور یو این او ڈی سی کے ماہرین نے خطابات کیے ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالتوں کی کمی، تفتیشی افسران کی محدود صلاحیت اور فنڈز کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا منظم جرائم کے مقدمات نمٹانے کیلئے اضافی عدالتوں کا قیام ضروری ہے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہافیڈرل جوڈیشل اکیڈمی تمام اسٹیک ہولڈرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کا اہم پلیٹ فارم ہے جبکہ سائبر کرائم، فرانزک، مالیاتی فراڈ اور جدید انویسٹی گیشن میں خصوصی تربیت بھی ناگزیر ہے ۔ کانفرنس میں پاکستان میں منظم جرائم کے خلاف مؤثر اور ذمہ دار قومی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں