موجودہ حکومت لیٹ کر سیاست کر رہی ہے :فیصل واوڈا
فیض حمید ثبوت،گواہی دینے جارہے عمران اور سہولت کاروں پر شکنجہ تنگ ہو گا آئینی عہدوں پر بیٹھے ملک مخالف بھی زد میں آئینگے ،ٹونائٹ ود ثمرعباس
لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے موجودہ حکومت لیٹ کر سیاست کررہی ہے ، مجھے 9 مئی سے ایک سال پہلے پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا میں اسی سیاست سے انہیں روک رہا تھا، خان صاحب ایسا نہ کریں،واپسی نہیں ہو گی،میری بات نہیں مانی ، مجھے نکال دیا، پھر ایک سال کے بعد یہ تماشا شروع ہوا،جب میں یہ کہتا تو یہ چیزیں ہوں گی تو اس وقت اس کا کوئی تصور نہیں کرسکتا تھا،اب یہ معاملہ یہاں نہیں رکا، فیض حمید کو ایک کیس میں چارالزامات پر سزا ہوئی ۔ دنیا نیوزکے پروگرام ‘‘ٹونائٹ ود ثمرعباس’’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا اب فیض حمید ثبوت دینے جارہے ہیں،ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی بھی دیں گے پھراس کے بعد عمران خان پر شکنجہ تنگ ہوجائے گا، پی ٹی آئی کے اندر وہ لوگ جو سہولت کار تھے و ہ بھی اس شکنجے میں آئیں گے جنہوں نے انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر بے رحم قلم چلائے ان سب کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔ انہوں نے کہا شواہد جب آئیں گے تو جو لوگ پی ٹی آئی سے الگ ہوگئے لیکن اس وقت ملوث تھے جو جیل میں ہیں۔
ان کو بھی لایا جائے گا میں نے ایک لسٹ بتائی ہوئی ہے نمبر ایک نااہلی،پابندی ، گورنر راج، نومئی کے کیسز، نومئی کے بھگوڑے جو کے پی میں چھپے ہیں،کئی کیسز جو چل رہے ہیں ان کے فیصلے آنے ہیں،ذیشان خرم،شیخ وقاص اور ایک ایم این اے کے خلاف کارروائی ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔سہیل آفریدی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا عارضی، نااہل اور نالائق وزیراعلیٰ جس کو بتانا پڑتا ہے کہ میں سی ایم ہوں وہ ایسے کنارہ کشی کر چکا ہے ، عمران خان کے لئے کوئی ری ٹویٹ نہیں کر رہا ، پی ٹی آئی خود اندر سے کہہ رہی ہے ہم نے مائنس ون تو کردیا ۔ انہوں نے کہا آئینی عہدوں پر بیٹھ کر ملک کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔عمران خان کی منتقلی کے حوالے سے انہوں نے کہا ابھی مجھے منتقلی نظر نہیں آرہی اگر پی ٹی آئی والوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی، دھاوا بولنے کی کوشش کی تو پھر منتقلی ہو گی۔ فیصل نے کہا فیض حمید گواہ بنیں گے تاہم ان کی سزا کم نہیں ہو گی،فیض حمید کو یہ ا مید ہے اگر گواہ بن گیا تو ا گلے کیس میں 14 سال کی قید نہ ہو، جنرل (ر)قمر باجوہ نے فیض حمید کو خود ہٹاکر خود کو ڈس کنیکٹ کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کوئی حیل و حجت نہیں اب ایسی سیاست کسی نے بھی کی اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔