بھارتی نیوی نے سمندر میں موجود 11پاکستانی ماہی گیر گرفتار کرلئے
کراچی(این این آئی)بھارتی نیوی نے 11پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا، ان میں 10سال سے کم عمر کے 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ ماہی گیروں نے وزارت انسانی حقوق اور پاکستان ہیومن رائٹس سے فوری مداخلت کی اپیل کردی ہے ۔
گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ہے ۔ ان افراد میں زیادہ تر بوگانی محلہ کے رہنے والے شامل ہیں۔