گلگت میں انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ

گلگت میں انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ

کاغذاتِ نامزدگی 15دسمبرتک جمع ، ابتدائی فہرست 23دسمبر کو جاری ہوگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق 24 جنوری کو پولنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے تحت کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے ، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔کاغذات کی سکروٹنی 30 دسمبر کو ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 10 جنوری تک سنائے جائیں گے ۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری ہے ، جبکہ انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے ۔ گلگت بلتستان میں پولنگ 24 جنوری کو منعقد ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں