اے ایف ڈی کا پاور ٹرانسمیشن منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

اے ایف ڈی کا پاور ٹرانسمیشن منصوبوں  میں تعاون جاری رکھنے کا عزم

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے وفد نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) کے ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور این جی سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

 وفد کی قیادت اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر برائے ایشیا سیریل بیلیئر نے کی۔ چیف انجینئر (پی ایم یو) نے اے ایف ڈی کی معاونت سے جاری منصوبوں کی تازہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔اے ایف ڈی مشن نے این جی سی کے منصوبوں کی موجودہ پیش رفت کو سراہا اور مستقبل کے منصوبوں، خصوصاً 220 کے وی لڈے والا گرڈ سٹیشن اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی فنانسنگ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اے ایف ڈی نے پاکستان میں پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں