مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپٹرول پمپس بند کرینگے ، ڈیلرز

مطالبات تسلیم نہ ہونے پرپٹرول پمپس بند کرینگے ، ڈیلرز

موجودہ کمیشن کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں ،چیئرمین عبد السمیع خان

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین  پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسّمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کا کمیشن 8 فیصد تک نہ بڑھایا تو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند کر دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مارجن اس وقت صرف 3.12 فیصد ہے۔

جبکہ موجودہ کاروباری حالات اور مہنگائی کے پیشِ نظر کم از کم 5 فیصد اضافے کی فوری ضرورت ہے ۔عبدالسّمیع خان نے کہا کہ حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ موجودہ کمیشن کے ساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں ہے ۔وزارتِ پٹرولیم نے پہلے مناسب کمیشن دینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر تاحال وعدہ پورا نہیں ہوا ،حکومت نے صرف 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاجبکہ ڈیلرز نے 8 فیصد منافع بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں