گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ،صنعتکاروں کا مسئلہ حل کرنیکا مطالبہ

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ،صنعتکاروں کا مسئلہ حل کرنیکا مطالبہ

آئے دن ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال پر چلے جانا معیشت کے حق میں نہیں، احمد عظیم

کراچی(بزنس ڈیسک)صنعتکاروں نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کے باعث برآمدی و درآمدی مال کی ترسیل رکاوٹ کا شکار ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی نے حکومت سے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا آئے دن ہڑتال پر چلے جانا کسی صورت بھی معیشت کے حق میں نہیں۔

احمد عظیم نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا توڑ نکالنے کیلئے تجویز پیش کی کہ کراچی سے ملک بھرکیلئے اور ملک کے اکثریت شہروں سے کراچی کیلئے ریلوے فریٹ سروسز شروع کی جائے ۔ دوسری جانب آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ اور آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نے ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال اور حکومت کے ساتھ جاری تنازع کے باعث امپورٹرز، تاجروں اورصنعتی شعبے کو ہونے والے شدید مالی نقصان پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں