اسٹاک ایکسچینج نے ٹاپ 25کمپنیز ایوارڈز کا اعلان کردیا
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج نے کیلنڈر سال 2024 کے لیے ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈز کا اعلان کردیا جو کارپوریٹ سیکٹر کا سب سے معتبر اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈز 1978 سے جاری ہیں اور اُن کمپنیوں کو دیے جاتے ہیں جنہوں نے مالیاتی کارکردگی، آپریشنل شفافیت، پائیداری اور ای ایس جی اقدامات کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔ پی ایس ایکس کے مطابق ایوارڈز کیلئے منتخب اداروں کو پہلے کمپلائنس اور اقلیتی شیئر ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے تقاضوں پر پرکھا گیا،اسکے بعد مقداری اور معیاری دونوں نوعیت کے معیار اپنائے گئے مقداری معیار میں منافع، ڈیوڈنڈ، شیئرز کے ٹرن اوور اور دیگر مالیاتی اشاریوں کو شامل کیا گیا ۔ ایوارڈز کے اعلان پر ایم ڈی و سی ای او پی ایس ایکس فرخ ایچ سبزواری نے کہا کہ مشکل معاشی ماحول کے باوجود 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔