صنعت کا مالی بوجھ ناقابلِ برداشت ہو چکا ،او سی اے سی

صنعت کا مالی بوجھ ناقابلِ برداشت ہو چکا ،او سی اے سی

ریگولیٹری سطح پر فیصلے ناگزیر ہیں،سیکریٹری جنرل سید ناظر عباس زیدی

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے اوگرا کو تفصیلی خط لکھ کر ملک کی آئل انڈسٹری کو درپیش سنگین مالی و تکنیکی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ صورتحال میں صنعت کا مالی بوجھ ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے اور ریگولیٹری سطح پر فوری فیصلے ناگزیر ہیں۔ او سی اے سی کے سیکریٹری جنرل سید ناظر عباس زیدی نے خط میں متن اپنایا کہ اپریل 2022 سے جون 2024 تک جی ایس ٹی کی مد میں 73 ارب روپے کے بقایا جات تا حال ایف بی آر کے پاس پھنسے ہوئے ہیں۔؎[

جس کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی رقم دستیابی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ کونسل نے اوگرا سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کے ساتھ ایسا مؤثر میکانزم بنایا جائے جس کے تحت نہ صرف پرانے کلیمز کی ادائیگی ہو سکے بلکہ جولائی 2025 سے جمع ہونے والے نئے کلیمز بھی بروقت ادا کیے جائیں۔کونسل نے مطالبہ کیا کہ اوگرا ایک شفاف اور جامع فارمولہ ترتیب دے تاکہ تمام امپورٹرز کے نقصانات کی درست تلافی ہوسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں