لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ نومئی کے کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلو ں پرکل سماعت کریگا
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، جنید افضل ساہی سمیت دیگر کی نومئی کے کیسز میں سزاؤں کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں پرکل 15 دسمبر کو سماعت کرے گا ،درخواستوں میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔