شام:داعش کا حملہ، 2فوجیوں سمیت 3امریکی ہلاک، 3زخمی

شام:داعش کا حملہ، 2فوجیوں  سمیت 3امریکی ہلاک، 3زخمی

واشنگٹن،دمشق(اے ایف پی)شام میں داعش کے حملے میں 2فوجیوں سمیت 3 امریکی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے،حملہ آور کو موقع پر ہلاک کر دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاامریکا بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا کہ شامی صدر احمد الشرع بھی اس حملے پر شدید غصے اور تشویش کا شکار ہیں۔ ترجمان شامی وزارت داخلہ انور البابا نے انکشاف کیا ہے کہ اتحادی افواج کو داخلی سکیورٹی کمان کی جانب سے پیشگی اطلاعات فراہم کی گئیں،عالمی اتحاد نے شامی حکام کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے باعث حملے کا واقعہ پیش آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں