امریکا کا وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضہ
واشنگٹن(اے ایف پی )امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا، جسے کراکس نے بین الاقوامی قزاقی قرار دیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق جہاز پابندیوں کے شکار تیل کی ترسیل میں استعمال ہو رہا تھا اور اس کے روابط ایران نواز گروہوں سے تھے ۔وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا ضبط شدہ تیل امریکا منتقل کیا جائے گا۔