اقوام متحدہ آئندہ ہفتے پناہ گزین پالیسیوں کا جائزہ لے گا

اقوام متحدہ آئندہ ہفتے پناہ  گزین پالیسیوں کا جائزہ لے گا

جنیوا (اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مسلح تنازعات، پناہ قوانین اور عالمی امداد میں کمی کے بعد آئندہ ہفتے پناہ گزینوں سے متعلق اپنی پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

جنیوا میں گلوبل مہاجر فورم ریویو اجلاس میں ماہرین ، سول سوسائٹی اور حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔واضح رہے یو این ایچ سی آر کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جبکہ دنیا بھر میں جبری طور پر بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 123 ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں