آزاد کشمیر حکومت کا بجلی ٹیرف پر عائد شرائط ختم کرنیکا اعلان
1000 یونٹ کا ٹیرف 15روپے ا س سے زائد 25روپے یونٹ مقرر فیصلہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کے تحت کیا گیا ، وزیر خزانہ
مظفرآباد(دنیا نیوز)آزاد کشمیر حکومت نے بجلی ٹیرف پر عائد شرائط ختم کرنے کا اعلان کردیا ،وزیر خزانہ چودھری قاسم مجید کاکہنا ہے فیصلہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کے تحت کیا گیا ، تمام سکول و کالجز کیلئے 1 تا 1000 یونٹ کا ٹیرف 15 روپے مقررکیاگیاہے ۔ 1000 یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر ٹیرف 25 روپے فی یونٹ ہوگا۔ وزیر خزانہ کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے 1 تا 1500 یونٹ ٹیرف 25 روپے فی یونٹ مقرر کیاگیا ہے جبکہ 1501 یونٹ سے زائد پر ٹیرف 35 روپے فی یونٹ ہوگا ،محکمہ توانائی و آبی وسائل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔