سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے روحانی پیشوا مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی انتقال کر گئے

سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے روحانی پیشوا مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی انتقال کر گئے

کراچی، فیصل آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن) سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے روحانی پیشوا مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی انتقال کر گئے ،نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے معہدالفقیر الاسلامی ٹوبہ بائی پاس روڈ جھنگ میں ادا کی جائے گی۔

 دوسری جانب وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صدر وفاق المدارس،مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر،مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلی وفاق المدارس اور دیگر نے مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی رحلت پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی تعلیم و تربیت اور تزکیہ و احسان کے حوالے سے خدمات کو ناقابل فراموش اور قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا نے صرف تصوف و سلوک ہی نہیں بلکہ جامعہ معہد الفقیر الاسلامی کے ذریعے گرانقدر علمی خدمات بھی سرانجام دیں۔ قائدین وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے ملک بھر کے ارباب مدارس اور مساجد کے ائمہ و خطبا سے بھی مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں