قادری ہاؤس سے 3شوٹر بھی پکڑے :ایس ایس پی انویسٹی گیشن

قادری ہاؤس سے 3شوٹر بھی پکڑے :ایس ایس پی انویسٹی گیشن

17 ملزم زیر حراست ، تفتیش جاری ،اسلحہ برآمد ،9 کیخلاف مقدمہ درج ملزموں کا تعلق مطلوب اور خطرناک بھتہ خور گروپ سے ہے :پریس کانفرنس

کراچی (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ڈاکٹر عمران خان نے سی آئی اے سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس آئی یو،سی آئی اے نے بھتہ خوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منظم اور خطرناک بھتہ خور نیٹ ورک توڑ دیا، کارروائی کے دوران 17 ملزموں کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 9 کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرلیے گئے ،گزشتہ شب ناظم آباد کے علاقے قادری ہاؤس میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی اوربھتہ خوری میں ملوث 3 ہائی پروفائل ملزموں، 3 شوٹرز سمیت مجموعی طور پر 9 اہم ملزموں کو گرفتار کیا گیا، جن میں جواد عرف واجہ قادری، ریحان الدین اور ملا شاہ زیب مرکزی کردار تھے ۔ گرفتار ملزموں کا تعلق انتہائی مطلوب اور خطرناک بھتہ خور گروپ وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی کے نیٹ ورک سے ہے گرفتار ملزموں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں