صدر زرداری لاہور دورہ مکمل کر کے اسلام آباد چلے گئے
لاہور (سپیشل رپورٹر)صدر آصف زرداری لاہورکا دورہ مکمل کر کے واپس اسلام آباد چلے گئے ۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے صدر کو ائیرپورٹ سے الوداع کیا۔
زرداری نے لاہور میں چار روز قیام کیا،بلاول ہاؤس میں مختلف شخصیات نے صدرسے ملاقاتیں کیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین، نواب شہزاد ، عزیز الرحمن چن اور صوبہ سندھ سے آے وفد نے ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔