دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

 دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی  کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد(اے پی پی)واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

جن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18ہزار 400 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے  مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 2 ہزارکیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں