مسلم لیگ (ق)کا جی بی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر اہم تنظیمی فیصلے کئے گئے ، ترجمان
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ق)نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ،جاری بیان کے مطابق مرکزی ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر اہم تنظیمی فیصلے کئے گئے ہیں، جن کے تحت گلگت بلتستان کے لیے پارلیمانی بورڈ جبکہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لئے الگ کمیٹیاں قائم کرکے نوٹیفکیشن جاری کرد ئیے گئے ہیں، جی بی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چودھری سالک حسین ہوں گے ،ممبران میں طارق حسن، ڈاکٹر محمد امجد ،غلام مصطفیٰ ملک شامل ہوں گے ، اس کے علاوہ صدر مسلم لیگ جی بی دلفراز خان، جنرل سیکرٹری خوشنود دلدار، مرکزی صدر شعبہ خواتین فرخ خان، صدر مسلم لیگ پنجاب ملک محمد ثمین خان اور صدر خیبر پختونخوا محمد انتخاب خان بھی پارلیمانی بورڈ کے ممبر ہوں گے ،اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے قائم کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ہوں گے جبکہ رضوان صادق کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ،کمیٹی میں چودھری جہانگیر، ڈاکٹر محمد رحیم اعوان، مہرین آدم ملک، عاطف مغل اور عظام چودھری کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔