پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف چترالی کی ضمانت کیلئے درخواستیں خارج

پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف چترالی  کی ضمانت کیلئے درخواستیں خارج

اسلام آباد(اے پی پی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف چترالی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق چار مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔

پیر کے روز کیسز کی سماعت کے دوران عبدالطیف چترالی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر تمام درخواستیں خارج کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں