ٹیکس محتسب آفس میں ڈاکٹر آصف جاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 ٹیکس محتسب آفس میں ڈاکٹر آصف جاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

آصف جاہ نے ادارے کو شفافیت، مؤثریت، عوامی اعتماد کی بلندیوں تک پہنچایا،مقررین

 اسلام آباد ( دنیا رپورٹ) وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب اپنی مدتِ کار کی تکمیل پر خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقدکی گئی ۔ مقررین نے کہا ان کی قیادت دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور انصاف کے فروغ کے عزم کی آئینہ دار رہی جس کے نتیجے میں ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد ادارہ تشکیل پایا ،اپنی مدتِ کار کے دوران انہوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کو شفافیت، مؤثریت اور عوامی اعتماد کی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ڈاکٹر آصف جاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے کا آغاز’’ٹیکس پیئرز کو عزت دو‘‘کے نعرے سے کیا اور چار سالہ مدت میں اسی اصول پر کاربند رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں