پنجاب میں 10 جنوری کے بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان

پنجاب میں 10 جنوری کے بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان

پنجاب حکومت نے 10جنوری تک تیاریوں کیلئے وقت لے رکھا ،چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے التوا کا آپشن صرف کوئی عدالتی فیصلہ ہی ہو سکتا ہے :ماہرین کی گفتگو

لاہور (نامہ نگار خصوصی )چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی ذمہ داریوں کی بنیاد پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے پابند ہیں اور اس حوالہ سے پنجاب حکومت نے 10جنوری تک دیگر تکنیکی تیاریوں کیلئے وقت لے رکھا  ہے ،دس جنوری کے بعد ہم بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کااعلان کر دیں گے ۔ اس حوالہ سے الیکشن کمیشن اپنی ضروری تیاریاں مکمل کر چکا۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے التوا کا اب آپشن صرف کوئی عدالتی فیصلہ یا کوئی قانون سازی کا عمل ہی ہوسکتا ہے ورنہ حکومت الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت الیکشن کرانے کی پابند ہو گی۔ یاد رہے کہ بلوچستان حکومت کی اپیل کے باوجود الیکشن کمیشن نے انہیں الیکشن کے انعقاد کا پابند بنا رکھا ہے اور اسلام آباد میں حکومت نے الیکشن کے ضمن میں ایک کونسل بنانے کی تجویز دے رکھی ہے مگر الیکشن کمیشن یہاں بھی اپنی ہدایات کے حوالہ سے ثابت قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں