پاکستان ری انشورنس، سٹیٹ لائف بورڈز تشکیلِ نو کی منظوری

پاکستان ری انشورنس، سٹیٹ لائف بورڈز تشکیلِ نو کی منظوری

آگنائٹ بورڈ میں نئے اراکین کا تقرر، مورافکو انضمام پر تفصیلی تجاویز طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ کی ایس او ایز کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے مختلف سرکاری اداروں کے بورڈز کی تشکیلِ نو اور تقرریوں کی منظوری دے دی۔ پاکستان ری انشورنس کمپنی اور سٹیٹ لائف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو، آگنائٹ کمپنی کے بورڈ میں نئے اراکین کی تقرری کی منظوری دی گئی، وزارتِ صنعت کو مورافکو انڈسٹریز کے انضمام پر تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی نے پی ٹی ڈی سی کے خاتمے سے متعلق سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست پر غور کیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق کمیٹی میں سیاحت کیلئے سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے پی ٹی ڈی سی پر نئی جامع سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق سرکاری اداروں میں اصلاحات اور رائٹ سائزنگ حکومتی ترجیح قرار دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں