مریم نواز گورننس ماڈل میں سفارش نہیں چلتی

مریم نواز گورننس ماڈل میں سفارش نہیں چلتی

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے گورننس کے ماڈل میں کسی کی سفارش یا اثر و رسوخ کام نہیں آتا ، وزیر اعلی ٰپنجاب کسی ترقیاتی منصوبے میں معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔

لیہ میں بچے کے گڑھے میں گرنے کے افسوسناک واقعے پر مریم نواز نے سختی سے نوٹس لیا، متعلقہ اے سی حارث حمید کو میٹنگ میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہ دی اور فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے عورت کا حجاب ہٹا کر ایک انتہائی گھٹیا اور گندی حرکت کی ہے ، جس میں ایک باپ کی موجودگی میں ایک خاتون کا حجاب کھینچا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو مکمل اختیار اور وسائل فراہم کیے گئے ہیں، لیکن کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آزاد کشمیر سے آئے صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان ایک جان ہیں اور انہیں کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کشمیری صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں