این سی سی آئی اے کرپشن سکینڈل 4افسروں کے استعفے منظور
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں سامنے آنے والے کرپشن سکینڈل کے بعد چار افسروں کے استعفے منظور کر لئے گئے ،یہ افسر یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتارکرنے میں ملوث تھے ۔
وزارت داخلہ کے مطابق مستعفی افسروں کے استعفے 20 نومبر سے منظور کئے گئے ہیں ،مستعفی ہونے والے افسروں میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرعاصمہ مجید شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کی منظوری سیکرٹری وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اور اس حوالے سے این سی سی آئی اے نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن سکینڈل کے معاملے پر مزید قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔