منظور وٹو سپرد خاک ، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
دیپالپور ، اوکاڑہ ،بصیر پور(نمائندگان دنیا ) سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب منظور احمد وٹو کو نمازِ جنازہ وساویوالہ سٹیڈیم حویلی لکھا میں ادا کرنے کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سلیم حیدر ، سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا محمد ارشد، نیئر بخاری، چودھری محمد سرور، سابق جسٹس ہائی کورٹ احمد نواز رانجھا، سعید احمد خان ، راجہ پرویز اشرف، ایم این اے سید رضا علی گیلانی، سعید اکبر خان نوانی، سردار محمد حسین ڈوگر، میاں عبدالوحید، بلال احمد وِرک، دیوان شاہزیب احمد سمیت سیاسی، عدالتی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر سکیو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ، لوگ دھاڑیں مار کر روتے رہے ،قریبی بازار ،مارکیٹیں سوگ میں بند رہیں ۔