اشفاق خلیل کو ایم ڈیPTVکااضافی چارج دیدیا

اشفاق خلیل کو ایم ڈیPTVکااضافی چارج دیدیا

عارضی تقرر وزیراعظم کی منظوری سے ہوا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے نوٹیفکیشن جا ری محمد عامر خان ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی جنرل منیجر پاسکو مقرر، مہوش منیرBISPمیں تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کا اضافی چارج دینے کے احکامات دے دئیے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق پاکستان انفارمیشن سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر و سیکرٹری  وزارت اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل کو تین ماہ کے لیے پی ٹی وی کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔ اشفاق خلیل کے 3 ماہ کیلئے اضافی چارج کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،وزیراعظم کی منظوری سے ایم ڈی پی ٹی وی کا عارضی تقررکیا گیا ،مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک سیکرٹری اطلاعات ایم ڈی پی ٹی وی کا عہدہ بھی رکھیں گے ،اس سے پہلے بھی سیکرٹری اطلاعات ہی ایم ڈی پی ٹی وی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے ۔ادھر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپ گریڈ 19 کے افسر و ڈائریکٹر آڈٹ ورکس لاہور محمد عامر خان کو ایک سال چار ماہ کے لیے ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی جنرل منیجر پاسکو، ہایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا و گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر مہوش منیر کو ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں