عمران سے 870ملاقاتیں ، یہ قید تنہائی نہیں، ترجمان وزیر اعظم

عمران سے 870ملاقاتیں ، یہ قید  تنہائی نہیں، ترجمان وزیر اعظم

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان 860 روز سے جیل میں ہیں اور اصولاً انہیں ہر ہفتے ایک ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے مگر انہوں نے ‘112 ہفتوں کے دوران 870 ملاقاتیں کی ہیں۔

برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے 137 ملاقاتیں کی ہیں جن میں سے 45 علیمہ، 49 عظمیٰ اور 43 نورین کے ساتھ ہوئیں۔مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے لگ بھگ 140 ملاقاتیں کی ہیں جو کہ کہیں سے بھی قید تنہائی نہیں لگ رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے وکلا سے 451 ملاقاتیں کی ہیں جبکہ 30 سے زیادہ مرتبہ ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا ہے ۔ ان کے ذاتی معالج نے بھی کئی بار ان کا معائنہ کیا ہے ۔’مشرف زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹوں اور اقوام متحدہ کے ماہرین کو گمراہ کیا گیا ۔تین ہفتوں تک ملاقاتیں معطل رہی تھیں کیونکہ ہر ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال پیدا ہوتی تھی۔مشرف زیدی نے یہ بھی بتایا کہ جیل میں جانے کے بعد سے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے 775 پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔جب یلدا حکیم نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں عمران خان سے انٹرویو کرنے کی اجازت دیں گے تو وزیر اعظم کے ترجمان نے جواب دیا کہ ‘ہم آپ کو برسرِ اقتدار وزیر اعظم سے انٹرویو دلائیں گے ۔ جیل قوانین کے مطابق میرا نہیں خیال ہم سکائی نیوز کو عمران خان کے ساتھ انٹرویو دلوا پائیں گے ۔‘جب آپ سزا یافتہ مجرم ہوں تو جیل کا مقصد آپ کی آزادی ختم کرنا ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں