ہماری فوج کسی عالمی فورس کا حصہ نہیں بنے گی :بیرسٹر دانیال

ہماری فوج کسی عالمی فورس کا  حصہ نہیں بنے گی :بیرسٹر دانیال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری نے ٹی وی پروگرام میں کہا ہے۔

 کہ ق میں واضح بتا دوں کہ پاک فوج ایک چیز میں بڑی کلیئر ہے وہ کسی طرح بھی کسی قسم کی فورس میں ٹول بننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ہم بڑے کلیئرٹی کے ساتھ جو ڈس آرمز کرنے والے معاملات ہیں اوراس سے متعلقہ جتنی بھی چیزیں ہیں اس میں ہماری فورسز کی شمولیت نہیں ہو گی،پاک افواج کا دل غزہ کے بچوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، جب امن کی بات آتی ہے کہ وہاں ہمارا رول ا س لئے اہم ہو گا کہ ایک بچے پر حملہ ہمارے اوپر حملہ تصور ہو گا ، پاکستان کا موقف پہلے دن سے واضح ہے اس میں کوئی ابہام نہیں ہے ،کسی فورس کا حصہ بننے سے متعلق خبر کو مسترد کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں