عمران خان کو اہلِخانہ اور وکلا تک رسائی دی جائے :ایمنسٹی انٹرنیشنل

عمران خان کو اہلِخانہ اور وکلا تک رسائی دی جائے :ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پُرامن مظاہرین کے خلاف حکام کی جانب سے بار بار ہائی پریشر واٹر کینن کا استعمال پُرامن اجتماع کے آئینی حق کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حکام کو عوام کے پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنا چاہیے اور طاقت کے غیر متناسب اور سزا دینے والے طریقوں کو ختم کرنا چاہیے ۔ایمنسٹی کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقاتوں کے بار بار انکار کے خلاف دئیے گئے پُرامن دھرنے کو ایک مرتبہ پھر واٹر کینن کے ذریعے منتشر کر دیا گیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ شدید سردی میں استعمال کیے گئے پانی میں کیمیائی مواد بھی شامل تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں