اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی خیرپور آمد

اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک  النہیان کی خیرپور آمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی خیرپور آمد پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا۔

محسن نقوی نے یو اے ای کے قومی دن پر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو مبارکباد دی ۔  ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کہا پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کا عزم غیر متزلزل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں