جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزکو الاٹ مکان کا ریکارڈ غائب ہونیکا انکشاف

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزکو الاٹ مکان کا ریکارڈ غائب ہونیکا انکشاف

میرے پاس ریکارڈ موجود ، ہسپتال سے غائب ہونے کا ذمہ دار متعلقہ سیکشن ، جے ای ڈی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان ) پمز ہسپتال سے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو الاٹ شدہ مکان کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور مکان کی الاٹمنٹ کی رپورٹ وفاقی  سیکرٹری وزارت قومی صحت کو بھجوا دی جس کے مطابق پمز ہسپتال کالونی کے بنگلہ نمبر ایف 15 کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ متعلقہ سیکشن میں موجود نہیں ، وزارت قومی صحت کو ڈاکٹر اقبال درانی کے خلاف ہونے والے مقدمہ کے حوالے سے بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال کالونی کے بنگلہ نمبر ایف 15 کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ ہسپتال میں موجود نہیں پایا گیا ، بنگلہ نمبر ایف 15 ڈاکٹر اقبال درانی کے پاس ہے جو ڈاکٹر جے کرشن کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا تھا ۔ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال درانی نے دنیا کو بتایا کہ ان کے پاس ریکارڈ موجود ہے ، ہسپتال سے ریکارڈ غائب ہونے کا ذمہ دار ہسپتال کا متعلقہ سیکشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں