جے یو آئی ، حکومت میں سیاسی فاصلے رواں سال بھی کم نہ ہو سکے

جے یو آئی ، حکومت میں سیاسی فاصلے رواں سال بھی کم نہ ہو سکے

کوششوں کے باوجود قربت پیدا نہ ہو سکی،مولانا سے اپوزیشن کے رابطے بڑھ گئے

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) جمعیت علمائے اسلام اور حکومت کے درمیان پیدا ہونے والا فاصلہ رواں سال بھی کم نہ ہو سکا جس کے باعث جے یو آئی نے قانون سازی سمیت27ویں آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جے یو آئی کے اراکین نے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر کھل کر تنقید کی جبکہ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مجلسِ شوریٰ کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت کی حمایت سے گریز کیا۔ مولانا فضل الرحمان رواں سال سیاسی میدان میں نمایاں رہے اور اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ساتھ حکومتی شخصیات نے بھی ان سے ملاقاتیں کیں، تاہم اپوزیشن کی جانب سے رابطے زیادہ رہے ۔ ان کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی رہی جہاں ملاقاتوں کا سلسلہ طویل اوقات تک جاری رہا جبکہ اپوزیشن اب بھی ان سے مسلسل رابطے میں ہے ۔ پی ڈی ایم حکومت میں شامل رہنے والی جے یو آئی اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعت کے طور پر موجود ہے اور حکومت پر تنقید کر رہی ہے تاہم رواں سال حکومتی رہنماؤں کی کوششوں کے باوجود دونوں کے درمیان فاصلے کم نہ ہو سکے اور سابق اتحادی اب الگ الگ سیاسی راستوں پر گامزن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں