اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے طارق جہانگیری کا نام اور تصویر ہٹا دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے طارق جہانگیری کا نام اور تصویر ہٹا دی گئی

اسلام آباد(رضوان قاضی)جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہائیکورٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے ان کی تصویر اور پروفائل کو ہٹا دیا گیا جبکہ کازلسٹ اور نیا روسٹر بھی جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج جمعہ کیلئے ججز کا نظر ثانی شدہ روسٹر جاری کر دیا ہے اور برطرف ہونے والے جج طارق محمود جہانگیری کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق طارق محمود جہانگیری کی برطرفی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جلد ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں