فیکٹری میں آ تشزدگی ،مزید 2 مزدوروں کی لاشیں برآ مد
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )فیصل آبادبائی پاس کے قریب کاٹن فیکٹری میں آ گ لگنے سے جاں بحق تینوں مزدوروں کی ڈیڈ باڈیز ریکور کر لی گئیں ، ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا ۔
مشین کا بلیڈ ٹوٹنے کے باعث چنگاری سے پرانے کپڑوں کو آگ لگی،آگ بجھانے کے عمل میں 7 فائر وہیکلز نے حصہ لیا،آتشزدگی کے واقعہ میں 3 مزدور جاں بحق ہو گئے ریسکیو ٹیموں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران تینوں کی ڈیڈ باڈیز کو تلاش کر لیاجاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت 26 سالہ جمیل، 46 سالہ اصغر کے نام سے ہوئی جو کہ ضلع لیہ کے رہائشی تھے ، تیسرے مزدور کی شناخت 19 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی جو راجن پور کا رہائشی تھا۔ گزشتہ روز ایک شخص کی لاش ملی تھی ۔