پی پی 289 ضمنی الیکشن:ن لیگ کا ٹکٹ اسامہ عبدالکریم کو جاری

پی پی 289 ضمنی الیکشن:ن لیگ  کا ٹکٹ اسامہ عبدالکریم کو جاری

لاہور(آئی این پی )حلقہ پی پی 289 کے ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن نے سینیٹر حافظ عبدالکریم کے بیٹے اسامہ عبدالکریم کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طرف سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ اسامہ عبدالکریم شیر کے نشان پر ضمنی انتخاب لڑیں گے ۔حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان پر ضمنی انتخاب  کے لئے شیڈول چھ دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔ 25 جنوری 2026 کو پولنگ ہوگی،نشست سردار محمود قادر لغاری کے ایم این اے منتخب ہونے پر خالی ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں